25 اگست 2013 - 19:30
امریکا نئی عالمی جنگ چھیڑنا چاہتا ہے

وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے امریکہ پر نئی عالمی جنگ چھیڑنے کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے ۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق، انہوں نے کہا کہ امریکا نئی عالمی جنگ شروع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔  وینزویلا کے سربراہ نے اس موقف کا اظہار کیا کہ امریکی حکام شام سمیت عرب دنیا پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا شام کو چار حصوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے لیکن ہم شام کے عوام کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔  نکولاس مادورو نے کہا کہ ان کا منصوبہ جنوبی امریکی ممالک کے اتحاد اور اقوام متحدہ سے رجوع کرنے کا ہے تاکہ عرب ممالک میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ شام میں استحکام، عرب دنیا میں استحکام کی ضمانت ہےاور اس وقت شام کو غیرملکی جارحیت کا سامنا ہے۔  وینزویلا کے صدر نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال بدترین دہشت گردی ہے ۔

.......

/169